ابنا: منامہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بحرين کي سياسي جماعتوں اور انقلابي تنظيموں نے ، اس ملک کے دارالحکومت منامہ ميں ، علاقے کي سيکورٹي کے موضوع پر ہونے والي کانفرنس کے شرکاء اور دنيا والوں سے مطالبہ کيا ہے کہ بحرين کے عوام کي آواز سنيں اور ان کے مطالبات پر توجہ ديں - اس رپورٹ کے مطابق بحرين کي آل خليفہ حکومت کے مخالفين نے " جمہوريت واحد راہ حل " کے زير عنوان منعقدہ ايک اجلاس ميں اس بات پر زور ديا ہے کہ آل خليفہ حکومت کي تمام تر وحشيانہ کاروائيوں کے باوجود بحرين کے عوام کي انقلابي تحريک جاري رہے گي -اس کے ساتھ ہي رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ منامہ ميں سيکورٹي کانفرنس شروع ہونے کے ساتھ ہي، آل خليفہ کے فوجيوں نے جمہوريت کے مطالبے کے تحت انجام پانے والے مظاہروں کي سرکوبي بڑھادي ہے -يہ ايسي حالت ميں ہے کہ بحرين کي جميعت وفاق ملي کي دعوت پر ہزاروں بحريني عوام سڑکوں پر آئے اور اپنے جمہوري مطالبات پر زور ديا -بحرين ميں دو فروري دو ہزار گيارہ سے جمہوريت کے لئے عوام کي تحريک جاري ہے - بحرين کے دارالحکومت منامہ ميں سيکورٹي کانفرنس جمعے کو شروع ہوئي ہے جس ميں برطانيہ کے وزير خارجہ اور امريکي وزير جنگ سميت دنيا کے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ، ديگر اہم عہديداروں اور سياسي و فوجي امور کے ماہرين شريک ہيں......../169
7 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487041
بحرين کي سياسي جماعتوں اور انقلابي تنظيموں نے منامہ سيکورٹي کانفرنس ميں عوام کے مطالبات پر توجہ ديئے جانے کا مطالبہ کيا ہے.